Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مختصر سی جھلک…..میری ملاقات…..فریدہ سلطانہ فَرّی

شیئر کریں:

میری ملاقات کا وقت ہو چکا تھا میں نے کمرے کا دروازہ کھولااوراندرداخل ہوگئی پھرکمرے کی لا یٹ جلا ئی پہلا نظارہ دیکھ کرمرے بدن میں خوشی کی لہردوڑ گئی اورایسا لگا جسے مجھے اپنے اب سے کسی نے اتنےعرصے تک جدا رکھا تھا اوراج وہ مرے سامنے ہو کا فی عرصے بعد جب میں اس جگہ گئی تو بہت عجیب سا محسوس ہوا جیسے انسا ن عر صے بعد کسی اپنے سےملتا ہےایک عجیب سی خوشی اوراطمینان کے ساتھ ایک لمبی اہ بھری اور پھر دل عجیب مچل رہی تھی کہ کونسی کتا ب ا ٹھا وں اور  کو نسی پڑھوں اول تو تمام کتابوں کو باری باری ہاتھ لگا یا گو یا کسی اپنے سےانسا ن عرصے بعد ہا تھ یا گلے ملا ہو جی ہاں اج میں بہت عرصے بعد لا یبری چلی گئی تھی وہ بھی اس وبا کی وجہ سے۔۔۔۔۔۔۔۔ بلا اخر انٹرنٹ اورایک ہی جیسے روٹین سے تنگ اکر میں نے سوچا اخر کب تک انٹرنیٹ سے ہی معلوما ت لیا جا ئے اورکب تک خود کو کتا بوں سے دور رکھا جاے بس اسی سوچ میں اج کتابوں سے ملنے گئی تھی وہاں جا کراول تو  کسی کھویئ ہو ئی خوشی کے دوبارہ ملنے کا احساس ہوا بھرایک دم جب کتابوں کی طرف دیکھا توایسا لگا جیسے کہ یہ کتابیں چیخ چیخ کے کچھ بول رہی ہو اورسیسک کے ا پنی تنہا ئی اور رد کیے جانے کا احساس دلارہے ہوپھرمیں نے دوبارہ ہرکتا ب کو ہاتھ لگایا گویا دلا سہ دیا اوربا قاعدہ ملنے کا ایک عہد باندھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جی ہاں جدید ٹیکنالوجی نے جہاں ہمں بہت سی اسا یشوں اور سہولیات سے اشنا کیا ہے وہاں ہمں کتابوں سے بھی بہت دورکردیا ہے جس کیوجہ سے ہما ری لایبریا ں ویران ہو چکی ہیں اور ہم بٹھک چکے ہیں  کسی بھی تعلیم یافتہ بندے سے پوچھو کہ اخری کتاب کب پڑھی تھی تواب کو ما یوس کن جواب ملے گا ہم ہر وقت ۔۔۔۔۔۔۔وقت کی کمی کا رونا روتے ہیں مگر حقیقتا دیکھا جاے تو گھنٹو ں ہم موبایل فون اور شوشل میڈیا پر برباد کررہے ہوتے ہیں ایک اورحقیقت یہ بھی ہے کہ جتنا عرصہ ہم موبائل فون اور شوشل میڈیا پر گزارتے ہیں اتنا ہی ہم بےچین اور بے سکون ہوتے ہیں مگرکتاب پڑھ کر اندرورنی سکون اوراطمینا ن ملتا ہے اور انسا ن  کی سوچ کو ایک نئی وسعت اور توانائی مل جاتی ہے اورخاص کرہم یہ بات بھی بھول چکے ہیں کہ کتا ب توعقل شعورکے دروازے کھول دیتی ہے اورانسا ن کو اپنی اصل اور پہچان سے جوڑے رکھتی ہے اور زہین کے بند دریچے تک  کھو ل دیتی ہے بڑے بڑے مفکروں اور دانشورو ں کے سوچ سے اب کو منسلک کرا تی ہے اورراہ نما ئی فرما تی ہے ۔۔۔ایئے اب بھی اج عہد کر لیں اورکتا بوں سے نا طہ جوڑیے۔                                                                                                         


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, خواتین کا صفحہ, مضامین
36737