Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں ایک ہی دن میں کورونا کے چودہ نئے پازیٹیو کیسز رپورٹ، کل تعداد 153ہوگئی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) آج جمعرات کے دن اپر اورلوئر چترال میں کورونا وائر س کے سات سات پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔ ہیلتھ ذرائع کے مطابق اپر چترال کے پازیٹیوکیسز میں پانچ مرد اوردو خواتین شامل ہیں۔ جن میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر طارق کا تعلق سوات سے ہے اوروہ ٹی ایچ کیوہسپتال بونی میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ دیگر مریضوں میں ایک کا تعلق اپر دیر سے ایک کا کوراغ سے تین کا بونی سے اور ایک کا موڑکہو سے ہے۔ اپر چترال میں کل پازیٹیو کیسز کی تعداد63ہوگئی۔ جن میں 18صحت یا ب ہوکر فارع ہوچکے ہیں۔

اسی طرح لوئیر چترال میں کورونا کے آج سات پازیٹیو کیسز رپورٹ ہوئی ہیں۔جن میں چار افراد کاتعلق دوشیش جغور کے ایک ہی خاندان سے ہے۔ لوئیر چترال میں کل پازیٹیو کیسز کی تعداد 90ہوگئی ہے۔ جن میں 46افراد صحت یاب ہوکر فارع ہوگئے ہیں جبکہ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد صرف ایک ہے۔ اور 43افراد آئسولیشن میں ہیں۔


دریں اثنا محکمہ ہیلتھ کی طرف سے تشویش کااظہارکرتے ہوئے عوام الناس سے ایک بار پھر اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں صرف مجبوری کی صورت میں ایس اوپیز کے تحت باہر نکلیں ۔اوراس موذی مرض کو پھیلنے سے روکنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36735