Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبہ بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائیاں تیز کی جائیں۔ چیف سیکرٹری

شیئر کریں:

حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے کاروباری افراد کے خلاف بھی سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔ ڈاکٹر کاظم نیاز


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے جاری کردہ ایس او پیز پر تمام لوگ بشمول مرد و خواتین بچے بڑے عمل پیرا ہونگے تب ہی کورونا وباء کو قابو کیا جاسکے گا۔ اس ضمن میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو جاری کردہ ہدایات کہ کورونا کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائیں۔ جن کے تحت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے وقتا فوقتا حکومت خیبرپختونوا اور چیف سیکرٹری خیبرپختوا کو آگاہ کیا۔ اس سلسلے میں صوبے کے تمام اضلاع سے موصول شدہ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں آج 487 پٹرول پمپس کے خلاف کاراوائیاں کی گئیں۔ جن میں 136 پٹرول پمپس کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وارننگز جاری کی گئیں۔ اسی طرح حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 45 پٹرول پمپس پر ایک لاکھ 9ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے مزید کاروائیاں کرتے ہوئے 7516 دکانوں کے معائنے بھی کئے جن میں 1774 دکانوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی وارننگز جاری کی گئیں اسی طرح ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 509 دکانداروں پر 3 لاکھ 67ہزار 912 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ153 دکانیں سیل کردی گئی۔ مزید براں ضلعی انتظامیہ نے کل 365 مارکیٹس کے معائنے بھی کئے جن میں 127مارکیٹس کو ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر وارننگز جاری کی گئیں اسی طرح 4 مارکیٹس سیل کردی گئیں جبکہ 11 مارکیٹس پر 23ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ موصول شدہ رپورٹ کے مطابق ضلعی افسران نے صوبہ بھر کے177 اڈوں کے بھی معائنے کئے جن83 میں اڈوں کو ایس او پیزپر عمل درآمد نہ کرنے پر وارننگز جاری کی گئیں اور 3اڈوں پر 28ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے صوبے بھر میں کل 3826 ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے معائنے بھی کئے جن میں 895گاڑی مالکان کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وارننگز جاری کی گئیں اور 417گاڑیوں کے مالکان پر ایک لاکھ 69 ہزار 400 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 102گاڑیوں پر سفر بند کردیا گیا۔ اس کے بعد شہری جو بلاوجہ بازاروں سڑکوں پر گھوم پھر رہے تھے کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا رپورٹ کے مطابق 8903 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جن میں 2405افراد کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وارننگز جاری کی گئیں اسی طرح قانون کی خلاف ورزی پر 245 افراد پر ایک لاکھ 47ہزار 600 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح صوبے بھر میں آج اور کل21ہزار 274 معائنے کئے گئے جن میں سے 5ہزار420 افراد/کاروباروں کو وارننگز جاری کی گئیں اور ایک ہزار 230 افراد پر آٹھ لاکھ 45ہزار 412 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 263 یونٹس/کاروبار سیل کردیئے گئے۔صوبے بھر میں 14 دنوں میں کل 307649 معائنے کئے گئے جن میں 78932 یونٹس/کاروباروں کو وارننگ جاری کی گئی اسی طرح 46569 افراد پر ایک کروڑ88لاکھ8ہزار42 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 6049 یونٹس/کاروبار سیل کردیئے گئے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
36685