Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت خواتین ملازمین کیلئے ماہوار محرم الاونس کا اعلان کرے۔۔۔تنظیم اساتذہ

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کی حکومت تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیاد ی تنخوا کا حصہ بنا دے ۔ صوبے کے تمام ملازمین کو یکساں مراعات فراہم کرے ۔ تمام الاءونسز جاری بنیاد ی تنخواہ پر دئیے جائیں ۔ مہنگائی کے تناسب سے میں تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کرے ۔

ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ (کے پی )کے صدر خیراللہ حواری ،سید محمد شاہ باچا اور میاں ضیاء الرحمن نے مشترکہ جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبائی حکومت اسمبلی قراردادوں اور عدالتی فیصلوں کی روشنی میں سینئر انگلش ٹیچر ز اور کوالیفائیڈ پرائمری اساتذہ کوانکاحق دے ۔

خواتین ملازمین کے لئے 5000روپیہ ماہوار محرم الاءونس کا اعلا ن کرے ۔ 


شیئر کریں: