Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں سمارٹ لاک ڈاون کا اجراٗ، تین گاوں سیل کردیے گئے، نوٹفیکشن جاری

شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر اپرچترال کی جانب سے تین گاوں کو سیل کرنے کے حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔۔موڑگرام بونی،بیلا دوری ریشان، سیداندور کوراغ کو سمارٹ لاک ڈاون کے تحت سیل کردیا گیا۔۔اپر چترال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 17کیسیز رپورٹ ہوئے جس سے کیسیز کی مجموعی تعداد 54 ہوگئی.
اسی طرح لوئیر چترال میں بھی پازیٹیو کیسز کی تعداد 76ہوگئی ہے ۔ جن میں سے 43افراد صحت یاب ہوکر فارع ہوگئے ہیں ۔ جبکہ ضلعی انتطامیہ ریکارڈ کے مطبق ابتک چترال میں کورونا وائر سے متاثرہ ایک شخص جان ہوچکا ہے ۔

smart lockdow upper chitral 1

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے خدشات اور اپر چترال کے کچھ متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو isolate کرنے اور ان میں آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو، سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج، ایم،ایس، ٹی،ایچ،کیو بونی، ڈپٹی ،ڈی،ایچ،او اپر چترال اور نمائندہ ٹی،ایم،او مستوج شریک ہوئے۔

adc upper chitral meeting on ororna

اے،ڈی،سی اپر چترال نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے متعلق صوبائی حکومت کے حالیہ SOPs سے متعلق آگاہ کیا اور اس حوالے تمام متاثرہ علاقوں کو فوری طور پر جزوی لاک ڈاءون کرنے کے حوالے سے احکامات صادر کئے اور AAC اور SDPO کو بونی، کوراغ اور مستوج میں جتنے لوگ متاثر ہوئے ہیں ان گھروں اور ان کے گھروں کے اردگرد جتنے بھی متصل گھر ہیں کو فوری طور پر لاک ڈاءوں کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔

adc upper chitral meeting on ororna1 1

دریں اثنا صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں کورانا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/ تورکہو بہمراہ جہانزیب خان سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج اور ربنواز خان تحصیلدار مستوج نے بونی، کوراغ اور ریشن میں کورونا سے متاثرہ افراد کے گھر جاکر ان کی خیریت دریافت کی اور کورانا وائرس سے مذید متاثر ہونے سے سے متعلق صوبائی حکومت کے احکامات ان تک پہنچائے۔ ان لوگوں کو اپنے گھروں میں قرینطینہ ہونے اور اس موذی مرض کو مذید پھیلنے کے خطرات کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ متاثرہ گھروں کے متصل جتنے بھی گھر موجود ہیں ان سب کو تاحکم ثانی کسی بھی نقل و حمل اور نشست برخواست کے لئے Smart lockdown کے تحت بند کردی گئی۔ ان علاقوں میں چترال پولیس اور چترال لیویز کے اہلکاروں کی ڈیوٹی لگادی گئی۔ تمام لوگوں کو سختی سے سمجھایا گیا کہ ان کی معمولی سی کوتاہی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ لہذا اپنے اور اپنے پیاروں کے زندگی کو بچانے کی خاطرعارضی تکلیفی کو برداشت کرنا ہوگا۔

smart lockdown upper chitral1 1
smart lockdown upper chitral 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36619