Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال سے ایک ہی دن میں آٹھ افراد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو موصول، چھ تعلق دیر سے ہے

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال سے ایک ہی دن کورونا کے مذید آٹھ کیسز سامنے آئے ہیں۔ محکمہ ہیلتھ اپر چترال کے مطابق سات میل اورایک فیمل کی کورونا رپورٹ پازیٹیو موصول ہوئی ہیں۔ جن میں چھ افراد کا تعلق دیر سے ہے ایک کا کراچی سے اورایک خاتون کا تعلق بونی سے ہے۔دیر سے تعلق رکھنے والوں میں ارشاد اللہ، محب الدین، شافیع اللہ، ظہیر رحمن، شریف اللہ اور ایوب خان شامل ہیں جبکہ اویس کا تعلق کراچی ہے اورایک خاتون راحیلہ کا تعلق بونی سے ہے۔ ذرائع کے مطابق دیر سے تعلق رکھنے والے افراد محنت مزدوری کی غرض سے بونی میں مقیم ہیں۔ ان سے پہلے بھی دیر ضلع سے تعلق رکھنے تین افراد میں کورونا پازیٹیو رپورٹ ہوئی تھی جنھیں انتظامیہ نے ایمبولینس کے زریعے انکے آبائی ضلع منتقل کردیا تھا۔

دریں اثنا انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے ذمہ دارو ں نے عوام سے اختیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کی غیرذمہ دارنہ نقل وحمل اوراختیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے روزبہ روز کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ مجبوری کی حالت میں باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال اور سوشل ڈیسٹنس کا ضرور خیال رکھا جائے بصورت دیگر اس پر قابوپانامشکل ہوجائیگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36486