Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی غریب عوام کی پارٹی ہےاورعوام کی بنیادی حقوق کاتحظ ہمارا مشن ہے ..رہنما پی ٹی آئی

شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ)  پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال کاتعارفی اجلاس پی ٹی آئی چترال کے بانی اور سرپرست اعلی عبداللطیف کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی چترال لوئر کے صدر سجاداحمد خان ۔ صدر لیبر ونگ سمیع اللہ ، جنرل سیکرٹری جمیل اللہ ، جائنٹ سیکرٹری مالاکنڈ ریجن شفیق الرحمان  شریک ہوئے ۔ اجلاس سے عبدالطیف ، سجاداحمد ، سمیع اللہ ، آمین الحسن اور جمیل اﷲ نے خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ  پی ٹی آئی غریب عوام کی پارٹی ہے ،اور عوام  کے بنیادی حقوق کاتحظ ہمارا مشن ہے ۔ہماری بدقسمتی ہے کہ سابق حکمرانوں نے اس ملک کو جس انداز میں لوٹا اس سے ہماری معیشت بری طرح متاتر ہوئی ہے  جس کا اثر براہ راست غریب عوام پر پڑا ہے . انہوں نے کہاکہ عمران خان ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہین انشاء اللہ اس ثمرات بہت جلدعوام تک پہنچیں گے ۔ مقررین نے کہاکہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا ۔بعض لوگ یہ سمجھتے  ہیں کہ پی ٹی آئی میں اختلافات  ہیں حقیقت میں کچھ نہیں پارٹی ضلعی قیادت میں متحد ہے ۔  انہوں نے کہ پی ٹی آئی ایک منظم اور نظریاتی پارٹی ہے ہمارے اکابرین کا فیصلہ ہمارے لئے حرف آخر ہے ۔

pti chitral meeting labour wing 1
pti chitral meeting labour wing 3

شیئر کریں: