Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے حوالے اپر انتظامیہ کا اجلاس

شیئر کریں:

اپرچترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات پر حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات اشیاء خوردنوتش میں کمی کی صورت میں عام عوام تک پہنچانے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پرائز ریوئیو کمیٹی اپر چترال کا اہم اجلاس زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال ڈی،سی،افس بونی میں منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج، معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج، ڈی،ایف،سی مستوج، ٹی،ایم،او مستوج ،موڑکہو/تورکہو تحصیلدار مستوج، اے،ایف،سیز مستوج، موڑکہو/تورکہو، صدر و سیکرٹری بازار یونین بونی نے شرکت کیں۔

تمام اشیاء خوردنوش کا ڈاون ڈسٹرکٹس کے نرخنامے کے ساتھ آئٹم وائز جائزہ لیا گیا۔ تمام اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا تعین کیا گیا اور اے،ڈی،سی اپر چترال نے تمام سٹیک ہولڈرز کو نرخنامے پر عملدرآمد کو فوری اور یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات جاری کی۔ تاکہ ان کے ثمرات جلد از جلد عام عوام تک پہنچ سکے۔اے،ڈی،سی اپر چترال نے متعلقہ ڈی،ایف،سی کو کل تک نرخنامہ تیار کرکے تمام ایریاز میں آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔

adc upper chitral irfan meeting2
adc upper chitral irfan meeting3 1

نو ماسک نو سروس اور نو ماسک نو انٹری۔

دریں اثنا چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے خصوصی احکامات کی روشنی میں محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال بہمراہ محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج، معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ربنواز خان تحصیلدار مستوج نے آج بونی بازار، بونی مین اڈا، مختلف عمارتی سرگرمیوں اور میڈیکل سٹورز کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد تمام پبلک مقامات، اڈے،بازاروں، ٹیک اوے ریسٹورنٹس اور میڈیکل سٹورز اور ٹرانسپورٹ اڈوں میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنانا تھا۔ دوران انسپکشن متعدد قانون شکن عناصرکو سزا دی گئی اور تمام ٹرانسپورٹرز حضرات، دکاناروں، اڈا مالکان اور میڈیکل سٹورز والوں کو ماسک کا استعمال لازمی اور یقینی بنانے کے حوالے سے سخت احکامات صادر کئے گئے۔ ان سب کو سمجھایا گیا کہ جان ہے تو جہان ہے اور ہم آپ کے جان کی تحفظ کی خاطر یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔ لہذا اس امر کو یقینی بنانا ہوگا۔ مذید برآں ٹرانسپورٹرز حضرات کو کرایہ نامہ پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ان کو بتایا گیا کہ سیٹیزن پورٹل اور اے،سی آفس میں متعدد ٹرانسپورٹرز کے خلاف شکایات موصول ہو چکے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔

upper chitral bazar checking
upper chitral bazar checking2 1
upper chitral bazar checking3 1

شیئر کریں: