Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹرنسپورٹرز کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس اوپیز پر عمل درآمد کویقینی بنائیں۔۔حیات شاہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) چترال لویر حیات شاہ نے ٹرانسپورٹروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ اختیاطی تدابیر پر سوفیصد عملدرامد کو یقینی بنائیں جبکہ اس سلسلے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کیا جائے گا تاکہ کرونا کی مہلک وائرس سے چترال کو محفوظ رکھا جاسکے۔ بدھ کے روز چترال میں اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر حیدر الملک، اے سی چترال عبدالولی خان اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز محی الدین کے ساتھ اس سلسلے میں اجلاس کے بعد اتالیق بازار اور کڑوپ رشت بازار میں واقع فلائنگ کوچ اڈوں کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پرایس او پیز پر عملدرامد کا جائزہ لیا اور سستی و غفلت برتنے پر اڈہ مالکان اور ڈرائیوروں کو تنبیہ کردی۔ انہوں نے ماسک پہننے بغیر سواری بیٹھانے، اڈے کے احاطے میں صفائی کے فقدان اور سینیٹائزیشن کی سہولیات نہ ہونے اور گاڑیوں کے شیشے پر کرایہ نامے اویزان نہ کرنے کا سخت نوٹس لیا۔ انہوں نے متعدد پٹرول پمپوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پٹرول کی دستیابی کا جائز ہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

adc hayat shah ac abdulwiali chitral vist adas6 1
adc hayat shah ac abdulwiali chitral vist adas5 1
adc hayat shah ac abdulwiali chitral vist adas4
adc hayat shah ac abdulwiali chitral vist adas3
adc hayat shah ac abdulwiali chitral vist adas1
adc hayat shah ac abdulwiali chitral vist adas 1

شیئر کریں: