
یارخون ویلی میں نامعلوم جنگلی جانور کا حملہ،کئی مویشی ہلاک اورزخمی،علاقے میں خوف وہراس
یارخون (چترال ٹائمز رپورٹ ) اپر یارخون ویلی کے گاوں اوناوچ میں گزشتہ رات کسی نامعلوم جنگلی جانور نے حملہ کرکے متعدد مویشیوں کو ہلاک اور بعض کو زخمی کردیا ہے ۔ زرائع کے مطابق گزشتہ رات خان بہادر نامی شخص کے مویشی خانے میں گھس کر نامعلوم جنگلی جانور نے متعدد بھیڑ بکریوں کو چھیڑ پھاڑ ہلاک اورمتعدد کو زخمی کردیا ہے ۔اورعلاقے میں یہ پہلاواقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی کئی مویشیوں کو ہلاک یازخمی کرچکا ہے ۔ خون خوار جنگلی جانور کی یکے بعد دیگرے حملے کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔ انھوں نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ سے دادرسی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہلاک شدہ مال مویشیوں کیلئے معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے ۔



