Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرتاج احمد خان کی صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی سے ملاقات، مزدوروں کیلئے اقدامات کی درخواست

شیئر کریں:

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ریجنل آفس پشاور کے کوارڈینیٹرسرتاج احمد خان نے خیبرپختونخوا کے وزیر محنت وافرادی قوت وکلچر شوکت علی یوسفزئی سے ملاقات کرکے صوبے میں صنعتی زون میں کام کرنے والے مزدور کی حالت زار بہترکرنے، لیبرکالونیوں میں سہولیات دینے اورمزدوروں کی زندگی میں بہتری لانے کے اقدامات اٹھانے کی بات کی گئی۔

گزشتہ روز کوارڈینیٹرسرتاج احمد خان نے شوکت علی یوسفزئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور صوبے کے صنعتی زون میں کام کرنے والے مزدوروں کی کورونا 19لاگ ڈاﺅن کی وجہ سے مشکلات سے انھیں آگاہ کیا اور وزرات کی جانب سے لیبر کی حالت زار اور زندگی بہتر بنانے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھانے اور مشکلات کم کرنے کے لئے وزیر محنت وافرادی قوت کو آگاہ کیا۔ انہوں نے لیبرکے حقوق کےلئے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔

شوکت علی یوسفزئی نے کہاکہ صوبے کے کلچرکے فروغ کیلئے اقدام شروع کردی ہے اور وزیراعلیٰ صنعتی مزدوروں کے مسائل کا احساس ہے اور ہم بھرپور کوشش کررہے کہ مزدور کو بروقت اجرت دلانے کے ساتھ ان کی زندگی میں بہتری لائے۔

سرتاج احمد خان نے صوبائی وزیر کو اس سلسلے میں چترال سمیت دوسرے اضلاع کے دورے کی بھی دعوت دی ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35972