Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسرکے خلاف شائع شدہ خبرمن گھڑت اوربے بنیاد ہے،مذمت کرتے ہیں۔۔قرارداد

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس چترال کے ملازمین کا ایک ہنگامی اجلاس منعقدہوا جس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے گورنمنٹ کنٹریکٹر مغل باز خان کا چترال ٹائمز ڈاٹ کام میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفسر کے بارے میں شائع شدہ بیان کو من گھڑت اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسے متعلقہ ٹھیکہ دار کا ناجائز کام نہ ہونے کی وجہ سے اکاونٹس آفس کو بلیک میل کرنے کی کوشش قرار دی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس آفس میں اپر اور لویر چترال کے اضلاع میں تیس ہزار سے ذیادہ ملازمین اور پنشنرز کے تنخواہ، جی پی فنڈ، پنشن اور دیگر مراعات کے بلز کے علاوہ دوسرے تمام سرکاری کام، وصولیوں اور ادائیگیوں کے کلیم کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے بغیر لالچ کے شب وروز مصروف عمل رہتے ہیں اور کووڈ 19کے دوران بھی ہم نے چھٹی کئے بغیر کام جاری رکھا اور اضافی مراعات یا کسی لالچ کے اپنے فرائض منصبی انجام دیتے رہے۔اس کارکردگی پر تمام ادارے اور ملازمین، پنشنرز اور عام عوام ان کی کارکردگی کو سراہتے ہیں لیکن مذکورہ ٹھیکہ دار کا ناجائز کام نہ ہونے کی بنا پر اس دفتر کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے جوکہ قابل مذمت ہے۔ قرارداد میں مذید کہا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ چترال کے جملہ ٹھیکہ جات (Contracts)کئی سالوں سے مذکورہ ٹھیکہ دارکو دیکر حکومتی خزانے کو نقصان پہنچانے کا عمل جاری ہے جس پر فوری طور پر انکوائری کروایا جائے۔


شیئر کریں: