Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جمعرات کی رات سے گرج چمک/گرد آلود ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ ) جمعرات کی رات سے منگل کے دوران پاکستان میں موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔ جس کے زیر اثر پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور آزاد جموں و کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر گرج چمک/گردآلود ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات (رات) سے سوموار/منگل کے روران خیبر پختونخواہ ، پنجاب (راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، اٹک ، میانوالی ، سرگودھا ، بھکر ، لیہ ، خوشاب ، منڈی بہاوالدین ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال ، شیخوپورہ ، لاہور ، قصور ، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹی ٹی سنگھ ، ساہیوال ، اوکاڑہ) ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں وقفے وقفے سے گرج چمک/گردآلود ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعہ اور ہفتہ کے دوران کوئٹہ ، ژوب ، ہرنائی ، بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، ڈی جی خان ، راجن پور ، ملتان ، خانیوال ، رحیم یار خان، بہاولنگر، بہاولپور ، سکھر ، لاڑکانہ ، جیکب آباد ، شہید بینظیر آباد۔ میں گرج چمک/گردآلود ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیر کے روز میرپورخاص ، بدین اور حیدرآباد میں بھی گرج چمک/گردآلود ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


دریں اثنا پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے ایک مراسلے کے ذریعے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنر اورضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ اورساتھ ریسیکیو 1122اورمتعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت گئی ہے

بارشوں اور تیز ہواؤں کا یہ سلسلہ 2 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے

پی ڈی ایم اے نے کسان موسم کی صورت حال کے پیش نظرگندم کی کٹائی میں احتیاتی تدابیراختیارکرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

‎مراسلہ میں مذید کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں۔

weather may 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35944