Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایکسرے کی سہولت عدم دستیاب، بجٹ کورونا کھا گیا،مریض متاثر

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)چترال کی واحد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایکسرے مشینین آوٹ آف آرڈر ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مریضوں کے رشتہ داروں نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی ایچ کیوہسپتال میں ایکسرے کی ایک مشین خراب دوسرے کیلئے ایکسرے کی فلمیں دستیاب نہیں جبکہ ایک مشین کی سافٹ وئیر میں مسئلہ ہونیکی وجہ سے ہسپتال میں ایکسرا کی کوئی بھی سہولیت دستیاب نہیں۔ جس کی وجہ سے لاک ڈاون سے متاثرہ عوام کو مذید مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ انھوں نے ہسپتال انتظامیہ سے ایکسرا کی سہولت فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


اس سلسلے میں جب ایم ایس سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں ایکسرے کی سات یونٹ موجود ہیں مگر ایکسرا فلم لینے کیلئے بجٹ دستیاب نہیں جس کیوجہ سے صرف ایمرجنسی مریضوں کیلئے ایکسرے کی سہولت موجود ہے جبکہ او پی ڈی مریضوں کیلئے نہیں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ موجودہ صورت حال کی وجہ سے ہسپتال کی تمام بجٹ کورونا ایمرجنسی کی طرف منتقل کردئیے گئے ہیں جسکی وجہ سے ہسپتال میں بعض سہولیات کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جوں ہی بجٹ ہمیں ملتا ہے ایکسرے کی سہولت اوپی ڈی مریضوں کیلئے بھی دستیاب ہوگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35846