Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے ایک نوجوان کی ایمانداری، راستے سے ملنے والی پانچ لاکھ روپے مالک کوواپس کردی

شیئر کریں:

تورکہو(چترال ٹائمز رپورٹ ) اپرچترال کے گاوں رائین تورکہو سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے راستہ سے ملنے والی پانچ لاکھ روپے نقد مالک کو واپس کردیا ہے ۔تریچ سے پی ٹی آئی ورکرخواجہ خلیل نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو ٹیلی فون پر بتایا کہ چاردن پہلے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحقین میں رقوم تقسیم کرتے وقت کیش کم پڑنے پر شاگرام سے پانچ لاکھ روپے بذریعہ دینارپوسٹمین تریچ منگوایا گیا جوان سے راستے میں کہیں گم ہوگئے ۔ اور اخلاص الدین نامی نوجوان ساکن رائین کو ملے تھے جنھوں نے سوشل میڈیا سے دینار کا موبائل نمبرلیکر ان سے رابطہ کیا اورپانچ لاکھ کیش واپس کرکے رمضان المبارک کے مہینے میں ایک سچا اورایماندار مسلمان ہونے کے ساتھ حقیقی معنوں میں چھتراری ہونے کا بھی ثبوت دیا ہے ۔ جس پر دیناراحمد نے علاقے کے معززین کو لیکر آج اخلاص الدین کے گھر جاکر انکا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ اپنی طرف سے تیس ہزارروپے نقدانعام دیا ہے اورپانچ لاکھ روپے شراف الدین کاشفی کو ادا کردیا ہے جن کے کہنے پر انھوں نے شاگرام سے مذکورہ رقم لارہا تھا۔

دریں اثنا احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت چترال کے انتہائی دور افتادہ اور پسماندہ علاقے تریچ کے غریب باسیوں میں امدادی رقم بصورت کیش تقسیم کئے گئے۔
کرونا وائرس کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر روزانہ اجرت پر کام کرنے والے اور چھوٹے طبقے کے کاروباری افراد بری طرح متاثر ہوئے تھے۔

یوسی تریچ کے دو وی سیز میں اس پروگرام سے منسلک تمام عملے نے انتہائی خلوص گرم جوشی اور دل جمی سے کام کرتے ہوئے صرف دو دن میں48 لاکھ روپے مستحقین میں تقسیم کئے۔


علاقے کے لوگوں کی آسان رسائی اور ٹریفک کی سہولیات کو ملخوظ خاطر رکھ کر رقم کی تقسیم کے لیے چار سکولوں گورنمنٹ پرائمیری سکول پارسنگ،گورنمنٹ ہائی سکول زوندرانگرام،گورنمٹ پرائمیری سکول شوچ،گورنمٹ پرائمیری سکول شاگروم کا انتخاب کیا گیا۔
علاقے کے مستحقین نے عمران خان کی طرف سے ایمرجنسی کیش پروگرام کو سراہاہے کہ انھوں نے غریبوں کو بروقت امدادپہنچاکر انھیں عید کی خوشیوں میں شامل کرلیاہے ۔

torkhow cash return1
torkhow cash return
torkhow cash returned

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35836