Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بروغل میں خوراک کا کوئی مسئلہ نہیں، گندم کی وافر مقداد سٹاک میں موجود ہے۔۔۔ڈپٹی کمشنر شاہ سعود

شیئر کریں:

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)ڈپٹی کمشنراپر چترال شاہ سعود نے کہا ہے کہ بروغل میں وافر مقدا ر میں گندم دستیاب ہے جس کی تصدیق علاقے کے سابق وی سی ناظم امین تاجک نے بھی کیا تھا۔ایک اخباری بیان میں ڈپٹی کمشنرنے کہا ہے کہ محکمہ فوڈ کے مطابق بروغل ویلی میں 44.250میٹرک ٹن گند م سٹاک میں موجود ہے۔ لہذا علاقے میں گندم کی عدم دستیابی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ آغاخان ریجنل کونسل اپر چترال کی درخواست پر بروغل کا راستہ مارچ 2020میں ہی کھول دیا گیاہے۔ اورریلیف آٹیم بھی علاقے میں پہنچادیے گئے ہیں۔ریجنل کونسل اورآکاہ پاکستان کے زیراہتمام فوڈ پیکج تقسیم ہورہے ہیں۔اور یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے موبائل وین میں سامان علاقے میں بھیجے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بعض افراد کی طرف سے سوشل میڈیا پر بے سروپا بیان بازی پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس جھوٹی پروپیگنڈے کا مقصد ذاتی مقاصدکیحصول کے سو ا کچھ اور نہیں ہوسکتا اور یہ سوشل میڈیا میں واویلا مچانے والا شخص بروغل کے غریب عوام کے نام پر پہلے ہی کئی منصوبے حاصل کرچکا ہے لیکن ان کا خاطر خواہ فائدہ عوام کو نہیں پہنچا۔ انھوں نے سوشل میڈیا کے ایکٹیوسٹس کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بے غیر تحقیق کے کسی بھی خبر کو پھیلانے سے گریز کریں۔اگرکسی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ ڈی سی آفس سے رابطہ کریں جبکہ سابق وی سی ناظم مسلسل رابطے میں ہیں۔ اورعلاقے کے مسائل سے انتظامیہ کو اگاہ کرتے رہتےہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35750