Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں کرونا کے تین مریض صحت یاب ہو کرفارغ، ہسپتال کے ملازم میں پازیٹیورپورٹ موصول

شیئر کریں:

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال ائیسولیشن سنٹر بونی سے آج تین مزید کرونا وائریس کے مریضوں کو صحت یاب ہو نے پر فارئع کر دیا گیا۔ان میں شاگرام کے غلام رسول، تریچ کے ہدایت الرحمن اور سرغوز کے صاحب شریف خان کے ٹیسٹ نیگیٹیو موصول ہوء۔ے انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال مکرم خان،ایس۔ڈی۔پی۔او۔ بونی جہان زیب خان، سنئیر میڈیکل افیسر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی ڈاکٹر سردار نواز اور تحصیلدار رب نواز بھی موجود تھے۔
اس موقع پر صحت یاب ہونے والے افراد کوانتظامیہ کی طرف سے ٹوپی اور ہار پہنائے گئے اور پیکیج دی گئی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال مکرم خان نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ آپ کرونا جیسے مرض سے قلیل مدت میں صحت یاب ہوکر آج گھر جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر سردار نواز صحت یاب ہونے والو ں سے کہا کہ،، اپ ہر گز اس بات پر لا پر واہی نہ کرے کہ اپ کا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے اور آپ صحت یاب ہوئے ہیں بلکہ گھر جا کر کم از کم دس دن تک خود کو تنہائی میں رکھیں۔احتیاط ہر صورت ضروری ہے تا کہ کسی لا پرواہی کے نتیجے اپ کے گھر والے یا گاوں والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ صحت یاب افراد انتہائی خوش دیکھائی دے رہے تھے۔انھوں نے انتظامیہ،ہسپتال عملہ اور ڈیوٹی پر موجود فورس کے جوانوں کا شکریہ ادا کیے کہ وہ ہر وقت ان کے ساتھ بہترین تعاون کرتے ہوئے انہیں احساس ہونے نہ دیا کہ وہ کرونا کے مریض ہیں۔ اور آج اللہ کی کرم اور ان کی بہترین تعاون کے نتیجے ہم صحت یاب ہو کر بخوشی گھر جا رہے ہیں۔۔

دریں اثنا ٹی ایچ کیوہسپتال بونی کا ایک اہلکار احسان اللہ ساکن کوراغ کا کورونا رپورٹ پازیٹیوموصول ہوئی ہے۔ جنھیں آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا۔

upper chitral corona patient discharged booni 7 1
upper chitral corona patient discharged booni 6
upper chitral corona patient discharged booni 5
upper chitral corona patient discharged booni 4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35674