Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آئیرپورٹ روڈ کی تعمیر میں پائپ لائن و دیگرتنصیبات کوبلیک ٹاپنگ سے پہلے مکمل کیاجائے۔عوامی حلقے

شیئر کریں:


چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)چترال کے سیاسی،سماجی اور کاروباری حلقوں نے بازار اور بلچ کو ملانے والی سڑک کی مرمت پر کام شروع کرنے کا خیر مقدم کیا ہے اور اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لوئر اور کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس سے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی کام کی معیار کو پرکھنے کے ساتھ سڑک کنارے پانی کی پائپ لائن، ٹیلی فون کیبل، آپٹک فائبرسمیت بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کا کام پہلے سرانجام دیا جائے تاکہ سڑک بننے کے بعد دوبارہ سڑک اکھاڑنا نہ پڑے۔

انھوں نے ایک اخباری بیان میں اس خدشہ اظہار کیا ہے کہ انجینئر اور ٹھیکہ دار سڑک کے کنارے زیر زمین واٹر سپلائی پائپ،ٹیلیفون لائن اور آپٹک فائبرکے ساتھ برلب سڑک بجلی کے کھمبوں کو اکھاڑ کر چلے جائینگے پھر متعلقہ محکمے دوسالوں تک سڑک کو جگہ جگہ سے کھود کران کی مرمت کرتے رہینگے دنیا بھر میں یہ دستور ہے کہ سڑک کی مرمت کرتے وقت دوسرے محکموں کی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچایا جاتا اور اگر ایسا کرنا بالکل ناگزیز ہوتو اُن محکموں کو بلاکر پہلے ہی نقصان کا ازالہ کیاجاتا ہے اور یہ ٹھیکہ دار کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

چترال میں لوکل باڈیز اور عوامی نمائندوں کی غیر موجودگی میں ٹھیکہ دار یا متعلقہ ناتجربہ کار انجینئر کے کام کی نگرانی کرنے والا کوئی نہیں اس لئے ضلعی انتظامیہ چترال ٹاسک فورس اورمتعلقہ ایجنسیوں کا کام ہے ٹاون کے اندر ایک اہم سڑک کی مرمت کے کام کی موثر نگرانی کی جائےتاکہ گزشتہ ادوار کی تجربات کودوبارہ نہ آزمایا جائے۔

bijli khanba airport road pipeline 1
chitral airport road pipes 1
bijli khanba airport road 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35625