Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال وزیراعظم ٹائیگر ریلیف فورس فیز ٹو کی تقریبِ حلف برداری

شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیر اعظم ٹائیگر ریلیف فورس فیز ٹوکی تقریبِ حلف برداری گورنمنٹ ہائی سکول بونی کے ہال میں منعقد ہوئی۔رضاکاروں کی اکثریت اپر چترال کے بالائی علاقوں سے تھا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال معظم خان،تحصیلدار رب نواز خان۔ٹی۔ایم۔او محمد شفیق کے علاوہ سابق کونسلرز اور ٹائیگر فورس کے رضاکار کثیر تعداد میں موجود تھے۔
نوجوان سماجی و سیاسی راہنما احسان نے نظامت کے فرائض انجام دی۔ تورکھو کے معروف شخصیت قاری نجم الدین ناجیؔ کے تلاوتِ کلامِ پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نو منتخب رضاکاروں سے باقاعدہ حلف لیا۔انھوں نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ نومنتخب رضاکاروں کی موجودگی انتظامیہ کے لیے مستحق تک پہنچنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔اس سے قبل ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تورکھو/ موڑکھو مکرم خان نے ٹائیگر ریلیف فورس اور ان کے زمہ داریوں کے بارے مفصل گفتگو کی۔انھوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ آپ لوگ رضاکارنہ طور پر خدمت کے جذبے کے ساتھ فورس میں شامل ہوئے ہیں۔ اور اس جذبے کے ساتھ خدمتِ خلق کو اپنا شغار بنائیے۔ اور مستحقیں تک ان کے حقوق پہنچانے میں انتظامیہ کی معاونت کریں۔ اور یہ خدمت کسی تعصب کے بیغر ہر حقدار کے لیے مساوی ہو۔ تاکہ معاشرہ میں انصاف کی فراہمی میں آسانی پیدا ہو۔ انھوں نے رضار کاروں کے لیے مرتب شدہ قواعد و ضوابط باقاعدہ پڑھ کر سنادیا۔
تقریب میں موجود سابق تحصیل کونسلراور نوجوان قیادت سردار حکیم اور سابق بینک منیجر اور ممتاز سماجی شخصیت ظہیر الدین نے بھی رضا کاروں سے خطاب کیا۔رضاکاروں کو مبارکباد کے ساتھ اپنی فرض منصبی احسن طریقے انجام دینے کی تلقین کی۔

pm task force upper chitral phase II 1 1
pm task force upper chitral phase II 2 1
pm task force upper chitral phase II 3 1
pm task force upper chitral phase II 6 1
pm task force upper chitral phase II 4 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
35562