Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال سے کورونا کا ایک اورمریض معراج الدین ساکن تریچ صحت یاب ہوکرفارع

شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے کرونا وائرس کا ایک اور مریض کا تیسرا ٹیسٹ بھی نیگیٹو اگیا۔ ہیلتھ زرائع کے مطابق معراج الدین ولد شیر عالم خان سکنہ لنکوہ تریچ کا تیسرا ٹیسٹ بھی نیگیٹو موصول ہوا۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پرمحمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال بہمراہ مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو، جہانزیب خان ایس،ڈی،پی،او مستوج، ڈاکٹر سردار نواز، اور ربنواز خان تحصیلدار مستوج نے آج گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جنالکوچ بونی میں صحتیاب شخض کو پرتپاک طریقے سے رخصت کیے۔

اس موقع پرمعراج الدین نے ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ صحت کو ان کی بھرپور تعاون اور خصوصی نگہداشت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے انہں چترالی ٹوپی اور ہار پہنائے اورجلد صحتیابی پر انہیں مبارکباد بھی دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین نے محکمہ صحت، ٹی،ایم،اے، پولیس فورس اور چترال لیویز فورس کے جوانوں کی خدمات کو بھی سراہا۔ آخر میں صحتیاب شخص کو ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے ب فوڈ پیکچ دیکر اس کو رخصت کیا گیا۔

دریں اثنا قرنطینہ سنٹربونی میں ڈیوٹی سرانجام دینے والا پولیس کے جوان میں کوروناوائرس پازیٹیورپورٹ ہوئی ہے ۔ محکمہ ہیلتھ کے مطابق بلبل نادر ساکن بالیم لاسپورکی کووڈ ۱۹پازیٹیورپورٹ موصول ہونے پر انھیں ائسولیشن وارڈ شفٹ کردیا گیا ہے۔اس کے ساتھ اپرچترال میں پازیٹیوکیسز کی تعداد ۹ہوگئی۔

upper chitral corona patient discharged1
upper chitral corona patient discharged

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
35514