Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال انتظامیہ کھانے پینے کی دکانو ں میں صفائی کے معیارکو قائم کرنے میں غیرسنجیدہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی انتظامیہ چترال اور محکمہ صحت بازار اور مضافات میں بیکری، سویٹ شاپس اور کھانے پینے کی مختلف اشیاء بشمول پکوڑا، سموسہ، دہی بھلے، فروٹ چاٹ، چنا چاٹ اور چھولے کی دکانوں میں صفائی کے معیار کو قائم کرنے میں غیر سنجیدہ ہے جس سے ان کے خریداروں اور کھانے والوں کی صحت خطرے کی زد میں ہے۔ چترال بازار اور مضافات میں کسی بھی کھانے پینے تیار کرنے کی دکانوں میں کام کرنے والوں کو نہ ہاتھوں میں دستانے اور ماسک پہنتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں نہ ان کا سر ڈھانپا ہوا ہوتا ہے جس پر عوامی حلقے شدید بے چینی اور اضطراب کا اظہار کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سال کرونا کی مہلک وائرس کے پھیلنے کی ممکنہ صورت کو روکنے کے لئے حفظان صحت کی اصولوں پر سوفیصد عملدرامد ناگزیر ہے۔ انہوں نے انتظامیہ اور محکمہ صحت سے ان بیکریوں، چھولے فروشوں اورمٹھائی کی دکانوں کے کیچن کا بھی روزانہ کی بنیادوں پر دورہ کرکے صفائی کو یقینی بنانے اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا میں اپ لوڈ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35478