Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 29ہزار465تک پہنچ گئی

شیئر کریں:

1637 نئے کیسز رپورٹ،24مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات639 ہوگئیں،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر


اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں، ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 20ہزار803، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 29ہزار465تک پہنچ گئی، گذشتہ 21گھنٹوں کے دوران 1637نئے کیسز رپورٹ ہوئے،24مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات639 ہوگئیں۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 11ہزار93تک پہنچ گئی، سندھ میں 10ہزار771کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 4ہزار509اور اسلام آباد میں 641ہوگئی، بلوچستان میں 1935, گلگت بلتستان میں 430کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 86ہوگئی۔ ملک بھر میں اب تک 8ہزار23مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ این سی او پی مطابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 639تک پہنچ گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں می21 نئی اموات ہوئیں ہیں جن میں سندھ میں 180، پنجاب میں 192، کے پی کے میں 234، گلگت بلتستان 4، اسلام آباد میں 5 اور بلوچستان میں 24مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے۔ اب تک 2 لاکھ 83ہزار 517افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 13ہزار441 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ملک کے 735ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 5719مریض زیر علاج ہیں۔ 249کرونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔


شیئر کریں: