Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی اپر چترال کے نومنتخب عہدیداروں کا اجلاس اورڈپٹی کمشنراپرچترال سے ملاقات

شیئر کریں:

اپرچترال( چترال ٹائمز رپورٹ )گذشتہ روزپاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے نو منتخب اراکین کا نوٹیفیکیشن کے بعد پہلی مرتبہ میٹنگ بونی میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں نو منتخب اراکین نے ایک دوسرے کو مبارکباددی اور ائیندہ کیلئے ایک ساتھ کام کرنے اور نئے ضلع کو درپیش چیلنجز اور ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنے کا عزم کا اظہار کیا گیا۔ میٹنگ میں حالیہ COVID 19 کے پھیلاو کے خطرات سے سوشل ڈسٹنسنگ کے پالیسی پر بھر پورعمل کیا گیا۔ اس کے بعدضلع کابینہ نے حالیہ COVID 19 سے پیدا ہونے والے مسائل اور ان سے نمٹنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کیساتھ میٹنگ کی۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو مختلف مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ جس میں یارخون۔تورکہو۔موڑکہو کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیائے خوردنوش خصوصاً آٹا کی عدم دستابی کا مسئلہ شامل تھا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے یوٹیلیٹی اسٹورز چترال کے جنرل منیجر شفیق احمد سے بات کی اور یقین دلایا کہ جلد از جلدیوٹیلیٹی اسٹورزمیں آٹا سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی دستیابی عمل میں لائی جائے گی۔میٹنگ میں اپر چترال کے احاطہ میں قرنطینہ سنٹرز کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ اورسنٹرز میں رہنے والوں کی طرف سے شکایات سے ڈی سی کو اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ اور کھانا بھی اسٹنڈرڈ کے مطابق میسر نہیں۔اس کے جواب میں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ چونکہ چترال اپر ایک نیا ضلع ہے اس کے پاس وسائل نہ ہونے کے برابر ہے۔لیکن پھر بھی ہم اپنے بساط سے بڑھکر خدمات انجام دے رہے ہیں۔اور ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اے کے ایچ ایس پی چترال۔اسماعیلی کونسل اپر چترال اور ولینٹیرز کا ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کیساتھ مکمل طور پر بھرپور تعاون کررہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اپر چترال میں ہسپتال میں ایک بھی ونٹیلیٹر موجود نہیں ہے۔اس کے لئے AKHSP تین ونٹیلیٹرز کا اپر چترال کو دینے اور بونی میں قائم ہائیر سیکنڈری سکول کے ہاسٹل کوآئسولیشن سنٹر بناکر ایڈمنسٹریشن کو حوالہ کرنے کی زمہ داری لی جس کیلئے ضلعی انتظامیہ مذکورہ ادارے کا مشکور ہیں۔اجلاس میں تورکہو روڈ کی جلد از جلد بحالی کا بھی پُرزور مطالبہ کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35019