Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی ٹاسک فورس کا اجلا س، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکانوں کو مکمل سیل کرنیکا فیصلہ

شیئر کریں:


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلا س وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت جمعہ کے روز پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کورونا سے متعلق مختلف ا ±مور بشمول کیسز اور اموات کی تعداد، ٹیسٹنگ کی موجودہ استعدادکار، مختلف اضلاع میں جزوی لاک ڈاﺅن کی صورتحال، احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے علاوہ کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے میں جزوی لاک ڈاﺅن کے مثبت اثرات اور ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں پر اس کے منفی اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر مشاورت کی گئی۔


صوبائی وزراءسلیم تیمور جھگڑا، شوکت یوسفزئی اور وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر ، کور کمانڈر پشاور لیفٹنینٹ جنرل نعمان محمود، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور آئی جی پی ثناءاﷲ عباسی اورمتعلقہ انتظامی سیکر ٹریوں کے علاوہ متعلقہ سول اور عسکری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں پہلے سے کھولے گئے کاروبار اور دوکانوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ کو سخت کرنے اور جن دوکانوں میں ان ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہو رہا انہیں جرمانہ کرنے کی بجائے مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو اس حوالے سے مناسب اقدامات ا ٹھانے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی کاروبار کو کھلا رہنے کی اجازت جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد سے مشروط ہو گی۔


اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے نیشنل کوآرڈنیشن کمیٹی کے اگلے اجلاس میں وفاق اور دیگر صوبوں سے مشاورت کی جائے گی تاہم حتمی فیصلے صوبے کی مخصوص معروضی حالات کو سامنے رکھ کر کئے جائیں گے۔


اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ کورونا وباءکی وجہ سے حکومت کو دو مشکل صورتحال کا سامنا ہے ایک طرف لوگوں کو اس وباءسے بچانے کیلئے جزوی لاک ڈاﺅن لگانا پڑرہا ہے تو دوسری طرف لوگوں کو بھوک اور افلاس سے بچانے کیلئے چھوٹی موٹی معاشی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھنا ہے جس کے لئے حکومت کو دونوں صورتوں کے درمیان ایک مشکل توازن کو برقرار رکھنا پڑرہا ہے۔ ا ±نہوںنے کہاکہ حکومت جو بھی فیصلے لے رہی ہے وہ صرف اور صرف اپنی عوام کے تحفظ اور ا ±ن کی بھلائی کیلئے لے رہی ہے ، عوام کو چاہیئے کہ وہ اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ کورونا صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے سول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس حوالے سے سول انتظامیہ اور پاک فوج کے درمیان مثالی روابط اور ہم آہنگی قائم ہے اور انشاءاﷲ ہم سب مل کر اس صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے میں کامیاب ہوں گے۔
<><><><><><>
دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ڈی ایس پی شانگلہ نصیب شاہ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اُنہوںنے واقعے میں ڈی ایس پی نصیب شاہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دُعا کی ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے اور اُنہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزادی جائے گی ۔
<><><><><>


شیئر کریں: