Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال لوئیر میں کرونا کے دو اورپازیٹیورپورٹ موصول، چترال میں کل تعداد 19ہوگئی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لوئیر چترال میں کرونا کے دو اورپازیٹیو کیسز رپورٹ ہوئی ہیں ان کیساتھ لوئیر چترال میں پازیٹیوکیسز کی تعداد چودہ ہوگئی جبکہ اپر چترال میں پانچ کیسز کے ساتھ چترال میں کل کیسز کی تعداد 19ہوگئی ہے۔
لوئیر چترال میں فضل رزاق ولد غلام فاروق ساکن چمرکھن موڑدہ عمر19سال جوشکارپورسندھ سے 20اپریل کو چترال پہنچا تھا۔انھیں کامرس کالج کے ہاسٹل نمبر 3میں رکھا گیا تھا۔ پازیٹیو رپورٹ آنے پر گزشتہ دن ڈی ایچ کیوہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا۔

اسی طرح شیر حید ولد شیر افسر ساکن کاری چترال عمر 23سال جو 15اپریل کو پشاورسے چترال آیا تھا۔ انھیں کامرس کالج کے ہاسٹل نمبر 2میں رکھا گیا تھا۔ آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا۔

دریں اثنا اپر چترال سے اچھی خبریہ ہے کہ کرونا کا پہلا مریض شیرگلاب ساکنہ لاسپور کا دوبارہ ٹیسٹ نیگیٹیو رپورٹ ہوئی ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34923