Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں نے قرنطینہ سنٹروں ودیگرپبلک مقاما ت پر کلورین اسپرے کئے

شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ ) الخدمت فاؤنڈیشن لویر چترال کے رضاکاروں نے منگل کے روز چترال شہر اور مضافات میں واقع قرنطینہ سنٹروں،پولیس اسٹیشن،مساجد اور دیگرپبلک عمارتوں میں کلورین اسپرے کیا۔الخدمت فاؤنڈیشن لویر چترال کے صدر نویدِ احمد بیگ نے میڈیا کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کے متاثرین کو راشن پیکج پہنچا نے کے ساتھ ساتھ الخدمت کے سینکڑوں رضاکار روزانہ کی بنیاد پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور سینیٹائزر،دستانےاور صابن تقسیم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کی طرف سےدو وینٹیلیٹرز ہسپتال میں نصب ہوچکے ہیں جبکہ دیگر ضروریات کی ہسپتالوں میں ضرورت کی بنیاد پر فراہم کئے جائیں گے۔

الخدمت فاونڈیشن رضاکار چترال اسپرے 5 1
الخدمت فاونڈیشن رضاکار چترال اسپرے 2
الخدمت فاونڈیشن رضاکار چترال اسپرے 3 1
الخدمت فاونڈیشن رضاکار چترال اسپرے 4 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34886