Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے کرونا وائرس کے شروع کے چارمریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹیو موصول

شیئر کریں:


چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) محکمہ صحت چترال کی طرف سے آج اچھی خبرآئی ہے کہ کرونا وائرس کے شروع کے چار مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹیو موصول ہوگئے ہیں۔ جن کے ایک مرتبہ پھر سمپل ٹیسٹ کیلئے بھیجوائے جائیں گے۔دومرتبہ نیگیٹیو رپورٹ آنے کی صورت میں انھیں فارع کردیا جائیگا۔ ان مریضوں میں شہاب الدین، شمس اکبر، شاہ نوازاوررحمت اللہ شامل ہیں۔

اس سلسلے میں ہم نے اپرچترال کے محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹرسردار نواز سے رابطہ کیا توانھوں نے چترال ٹائمزڈاٹ کام کو بتایاکہ فلحال ڈبلیوایچ او کے پروٹول کے مطابق پازیٹیورپورٹ مریض کے ٹیسٹ ایک ہفتے بعد دوبارہ کراتے ہیں اورچوبیس گھنٹے کے بعد ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ کیا جاتاہےاوردونوں مرتبہ نیگیٹیو رپورٹ آنے کی صورت میں مریض صحت یاب تصورہوگا۔

shahabuddin corona 1
shams akbar 1
shah nawaz re test 1
rehmatullah 1

شیئر کریں: