Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسسٹنٹ کمشنرمستوج کی بونی ودیگربازاروں اورقرنطینہ سنٹروں کا معائنہ

شیئر کریں:

اپر چترال(چترال ٹائمز رپورٹ)شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج ، بہمراہ معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج ڈسٹرکٹ پرائس ریوئیوا کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ نرخ نامے کی عملدرآمد کے سلسلے میں اپر چترال کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔ دوراں انسپکشن تمام اشیاء خوردنی کو بمطابق نرخنامہ پایا۔ بلخصوص چینی جو کہ لوکل مارکیٹ میں پہلے 90 روپے میں روپے میں فروخت ہورہا تھا ابھی 86 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ دیگر اشیاء خوردنی بھی رمضان پیکچ کے مطابق فروخت ہو رہے ہیں۔ انتظامیہ کے افسران نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی کہ گرانفروشی سے گریز کریں بصورت دیگر سخت سے سخت تر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس کے بعد لاک ڈاون کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا جو کی میڈیکل کے دوکانوں کے علاوه سارے بازار مکمل بند تھی۔

Ac mastuj riaz khan 1
Ac mastuj riaz khan bazar visit

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد ریاض خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان وا تحصیلدار رب نواز کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف بازاروں بونی،جنالکوچ،کوروغ اور ریشن کا دورہ کرکے قانون شکنوں اورلاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔اس کے بعد اپر چترال کے قرنطینہ مرکزگئے جہاں موجود افراد سے ملاقات کرکے ان کے خیریت اورمسائل دریافت کی ساتھ موقع پر مسائل حل کرنے کی احکامات جاری کی۔قرنطینہ میں موجودافراد کو تسلی دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ یہ سب آپ کے اور علاقے کی بھلائی کے لیے کی جارہی ہے۔اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔چند روز بعد بخیرو عافیت اور تسلی سے گھر جائینگے۔اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنرمستوج،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور تحصیلدار مختلف مساجد گئے اورائیما کرام سے ملاقات کرکے رمضان المبارک کے دوران نماز تراویح کے لیے بنائے گئے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا اور سماجی فاصلہ ہر صورت برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے ہدایت دی کہ تراویح سے پہلے اور بعد کسی بھی طرح طے شدہ اوصولوں کی پامالی نہ ہو۔

Ac mastuj riaz khan2 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34833