Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال، کرونا کے مذید چار کیسز پازیٹیورپورٹ، کل تعداد 16ہوگئی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں کرونا کے مذید چار کیسز پازیٹیو رپورٹ ہوئی ہیں۔جن میں تین لوئر اورایک اپر چترال سے ہے۔ ان کے ساتھ چترال میں پازیٹیو کیسز کی تعداد 16ہوگئی۔

اپر چترال سے ثنا ء اللہ ولد صادق اللہ عمر22سال ساکن چرون جو 20اپریل کو پشاور سے بونی آیاتھا۔ انھیں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی کے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا کا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔


اسی طرح لوئرچترال سے جن کے رپورٹ پازیٹیو موصول ہوئی ہیں ان میں مسلم شاہ ولد عجائب شاہ ساکن گہتک دنین عمر 64سال جو خوشاب پنجاب سے چترال آیا تھا۔ فیڈرل ہاسٹل ڈگری کالج چترال کے قرنطینہ میں تھا۔ اسی طرح عبدول فیاض ولد عبد اللہ خان ساکن دنین چترال عمر 28سال خوشاب سے18اپریل کو چترال پہنچا تھا اورکامرس کالج کے ہاسٹل نمبر3کے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔
اسی طرح ہجرت بیگم زوجہ معین اللہ عمر 38سال ساکن دومیل دروش لوئر چترال جو پشاور سے آئی تھی۔ اوردروش کے قرنطینہ میں تھیں۔

ان تمام مریضوں کو آئسولیشن وارڈ ز میں منتقل کردیا گیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34816