Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں کرونا کے تین اورکیسز پازیٹیو رپورٹ، کل تعداد 10 ہوگئی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں آج کرونا کے مذید تین اور کیسز پازیٹیو رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایک کیس اپر اوردو لوئیر چترال سے ہیں۔ اپر چترال سے عبد الاعظم ولد حاجی خان ساکنہ لونکوہ تریچ پائین سے ہے جو پشاور سے ٹریول کرکے یہاں پہنچا تھا۔ انھیں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی میں قرنطینہ کردیا گیا تھا رپورٹ پازیٹیو موصول ہونے پر انھیں ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا۔

اسی طرح لوئر چترال سے سے بی بی سارہ زوجہ حضرت علی ساکن آرندو کا رپورٹ بھی پازییٹو موصول ہوئی ہے جنھیں ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش کے آئسولیشن وارڈ میں شفٹ کردیا گیا

دریں اثنا عشریت کے رہائشی شیر زمان ولد محمد نواز خان کا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ جو عشریت سے بونی تک کا سفرکیا تھا۔ انھیں چترال ٹاون کے مقامی ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا آج ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈی ایچ کیوہسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں شفٹ کردیا گیا یادرہے کہ شیرزمان ایک ڈرائیورہے جو ایک مریض کو عشریت سے بونی تک لے گیا تھا۔ جبکہ ڈاون ڈسٹرکٹ کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔

corona chitral 8thcase

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34702