Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے کالاش ویلی میں امدادی پیکیچ تقسیم

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے معروف سماجی ودینی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے عالمگیر ویلفئر ٹرسٹ کے تعاون سے وادی کالاش میں امدادی پیکچ تقسیم کئے گئے ۔

قاری فیض اللہ چترالی کے معتمد خاص مولانا خلیق الزمان نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو بتایا کہ تینوں وادیوں میں تیس تیس مستحق خاندانوں میں پیکچ تقسیم کئے گئے ۔

کالاش ویلی میں امدادی پیکیج وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی اموروزیرزادہ کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے ۔ علاقے کےعوام نے ہرمشکل کی گھڑی میں بروقت امدادپہنچانے پرقاری فیض اللہ چترالی کا شکریہ اداکرتے ہوئے عالمگیر ویلفئیرٹرسٹ کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

qari faizullah chitrali relief kalash valley
qari faizullah chitrali relief kalash valley1
qari faizullah chitrali relief kalash valley2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34569