Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال بمبوریت روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔۔۔ایکسین سی اینڈ ڈبلیو

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال بمبوریت روڈ کو منگل کے روز ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد مسافروں کی آمدورفت کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ پشاور اور دوسرے مقامات سے بمبوریت اور رمبور وادی جانے والے کئی فیملی پھنس کر رہ گئے تھے۔ ایگزیکٹیو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن لویر چترال عثمان خان نے بتایاکہ حالیہ بارشوں سے مختلف مقامات پر تودہ اور پتھر گرنے سے سڑک مکمل طور پر منقطع ہوگیا تھا جسے لوگوں کی تکلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے محکمے کے کارکنان نے دن رات ایک کرکے دوبارہ ٹریفک کے قابل بنالیا ہے۔

chitral bumburait road re opened for trafic 1
chitral bumburait road re opened for trafic 3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34545