Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کیلئے فوری طور پر لیبارٹری قائم کیا جائے۔۔۔عمائدین چترال

شیئر کریں:

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے مختلف مکاتب فکرکا ایک ہنگامی اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں سابق وزیرسلیم خان، معروف سوشل ورکرمحمد علی مجاہد، ڈپٹی سیکریٹری محمد اکرم، سینئرصحافی ذولفقارعلی شاہ، قاری وقار ودیگرکے علاوہ چترال سے منتخب ممبران اسمبلی مولانا چترالی، ہدایت الرحمن اوروزیرزادہ بھی آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔


اجلاس میں مشترکہ طور پر صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ چترال میں فوری طور پر کرونا وائرس (کوڈ۱۹) کی ٹیسٹنگ کیلئے لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جائے۔ تاکہ فوری طور پر متاثرہ افراد کا پتہ لگ سکے۔ بصورت دیگر چترال سے پشاوربھیجنے اوررزلٹ آنے میں آڑتالیس سے بہتر گھنٹے لگتے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ دنوں قرنطینہ میں موجود افراد کو فارع کردیاگیا تھا مگران کے گھر پہنچنے کے بعد پتہ چلا کہ ان میں سے ایک شخص میں کرونا وائرس پازیٹیو رپورٹ ہوئی۔
اجلاس میں چترال ہسپتال کیلئے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ضروری سامان کی ترسیل پربھی زوردیا گیا۔ اورفیصلہ کیا گیا کہ چترال کا ایک وفد آج سیکریٹری ہیلتھ ودیگرسے ملاقات کرکے ان مسائل کے حل کیلئے کوشش کریگا۔


اجلاس میں ضلعی انتظامیہ چترال سے مطالبہ کیا گیا کہ چترال کے بہت سے افراد ملک کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں اوروہ رمضان المبارک سے پہلے اپنے گھروں کو جانا چاہتے ہیں لہذا ان کیلئے کوئی اسپیشل بندوبست کرکے انھیں چترال پہنچایا جائے اورانھیں ان کے آبائی علاقوں کے سرکاری املاک میں قرنطینہ میں رکھا جائے تاکہ ان کو بسترہ کھانا وغیرہ انکے گھروں سے مہیا کیاجاسکے۔ جس کیلئے ڈپٹی کمشنرلوئر چترال سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے اس پرغورکرنے اورلائحہ عمل طے کرنے کے بعد اگاہ کرنےکی یقین دہانی کی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
34513