Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں کرونا کے مذید تین کیسز پازیٹیو رپورٹ، تعداد چارہوگئی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے کرونا وائرس کے تین مذید کیسز پازیٹیورپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شیر نواز ولد قادر خان ساکن برزین گرم چشمہ جسکی عمر تقریبا 25سال ہے پشاورسے چترال آئے تھے انھیں ٹورسٹ لاج ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اورچاردن کے اند ر اسکا ٹیسٹ بھیجا گیا تھ جو پازیٹیوموصول ہوگیا۔
اسی طرح رحمت ولی ولد عزیز اللہ عمر 63سال ساکن چمرکھن چترال لوئیرجو اسلام آباد سے چترال پہنچا تھا انھیں بھی قرنطینہ کردیا گیا تھا۔ پازیٹیو رپورٹ آئی ہے۔ اور ساتھ شمس اکبر ولد عبد الغفور عمر 44سال ساکن چمرکھن لوئیر چترال کے رپورٹ بھی پازیٹیو موصول ہوئی ہے۔ یہ بھی پشاور سے آیا تھا اور انھیں کامرس کالج کے ہوسٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔
اسی طرح چترال میں کرونا وائرس کے پازیٹیو کیسز کی تعداد چار ہوگئی ہے۔جبکہ تین اورافراد کے سمپلز دوبارہ بھجیے جائیں گے جوکسی تکنیکی مسئلہ کیوجہ سے مشکوک قرار دیےگئے ہیں ۔

corona case 3 chitral
corona case 2

شیئر کریں: