Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں کرونا کا پہلا پازیٹیو کیس سامنے آیا، چیوڈوک چترال کا رہائشی تبلیغ سے واپس آیا تھا

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)چترال میں کرونا کا پہلا پازیٹیو کیس سامنے آیا ہے۔ جس کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ چترال شہر کے نواحی گاوں چیوڈوک کے رہائشی شہاب الدین عمر 48سال جوکہ تبلیغی جماعت سے وابستہ تھا گزشتہ دنوں چوری چھپے ٹرک کے پیچھے چھپ کر گھرپہنچ گیا تھا جس کی خبر انتظامیہ کو ہونے پر بذریعہ پولیس ان کو چترال ٹاون میں قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا اوران کا سمپل ٹیسٹ کیلئے پشاوربھیجا گیا تھا جس کی رپورٹ آج پازیٹیو موصول ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص غیر مقامی (پٹھان) ہے اورچترال میں نسوار کے کاروبار سے منسلک اورچیو ڈوک میں رہائش پذیر ہے۔
ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق رپورٹ موصول ہوتے ہی انتظامیہ نے ان کے گھر کو قرنطینہ قراردیکر تمام گھروالوں کو آئسولیشن کردیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چترال سے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے دیگرگیارہ افراد کے ٹیسٹ بھی بھیجے گئے جو تمام نیگیٹیو رپورٹ ہوئے ہیںْ۔

corona first pt from chitral 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34471