Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتظامیہ لوئیرچترال کی کاروائی ، متعدد افرادکوگھروں سے واپس لاکرقرنطینہ میں داخل کردیا گیا،

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ضلعی انتظامیہ نے ڈاؤن ڈسٹرکٹ سے چوری چھپے آنے اور قرنطینہ سے بچ جانے والوں کے خلاف مہم چلاتے ہوئے متعدد افراد کو ان کے گھروں اور رہائشی مکانات سے واپس لاکر قرنطینہ میں داخل کرنے کاسلسلہ شروع کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد نے کہا ہے کہ متاثرہ جگہوں سے چترال سفر کرنے والوں کا اخلاقی فرض بنتا ہے کہ وہ چودہ دن قرنطینہ میں گزار لیں تاکہ ان سے کرونا کی مہلک وائرس کے پھیلنے کا خطرہ نہ رہے۔ انہوں نے عوامی حلقوں کی طرف سے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرکے ایسے افراد کے بارے میں اطلاع کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کیاہے اور اسے مزید اضافے پر زور دیا ہے۔

دریں اثناء اتوار کے روز اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان نے چترال شہر میں متعدد مقامات سے ان افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا جوکہ خفیہ طریقے سے شہر اور مضافات میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔۔دفعہ ۱۴۴کی خلاف ورزی کے پاداش میں اسسٹنٹ کمشنر دروش نے درجنوں افراد کے خلاف کاروائی کی ۔ انھیں موقع پر بھاری جرمانہ بھی کیا گیا۔

ac drosh action

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
34467