Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لاسپور میں بھورا ریچھ کا حملہ، خوش گاو سمیت کئی مال مویشی ہلاک، علاقے میں خوف و ہراس

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) بھورا ریچھ خوراک کی تلاش میں اپرچترال کے علاقہ سورلاسپور کے گنجان آباد اوررہائشی علاقوں کا رُخ کرلیاہے۔ عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے برفانی ریچ سورلاسپور میں موجود ہے اورمال مویشیوں پر حملہ آورہورہا ہے۔ اور اب تک ایک خوش گاؤ(یاک)اورکئی بھیڑبکریوں کو چھیڑپھاڑکرہلاک کرچکاہے۔ اورساتھ علاقے میں لوگوں کو پتھرمارنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاہے۔

wild bear reached residential area of chitral 4


یادرہے کہ بھورا ریچھ گزشتہ کئی مہینوں سے دنیا کے بلندترین پولوگروانڈ شندور میں موجودتھااورپولوگراونڈ میں کئی دفعہ دیکھا گیا تھا شاید یہ وہی ریچھ ہے جواب وہاں پر شدید برفباری کی وجہ سے سورلاسپورکے رہائشی علاقوں تک پہنچ گیا ہے۔ اورآئے روز پالتوجانوروں پرحملہ آورہونیکی وجہ سے علاقے کے عوام انتہائی پریشانی سے دوچار ہیں۔

https://www.facebook.com/chitraltimes/videos/493285328247345/?t=0

wild bear reached residential area of chitral 2


سابق یونین ناظم لاسپور سلیمان شاہ نے چترال ٹائمزڈاٹ کام کو ٹیلی فون پر بتایا کہ علاقے میں وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کا کوئی سیٹ اب موجود نہیں، جو اس کو سنبھال سکیں۔ انھوں نے ضلعی انتظامیہ، وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ ریچھ کو یہاں سے کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے اورابتک علاقے کے عوام کو اس کی وجہ سے جو نقصان پہنچا ہے انکا ازالہ کیا جائے۔ انھوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ آج بھورا ریچھ مال مویشیوں پر حملہ آورہے اورہوسکتا ہے کہ وہ بچوں اوربوڑھوں کو بھی اپنا نشانہ بنائیں۔لہذا مذید نقصانات سے پہلے اس جنگلی جانور کو رہائشی علاقوں سے دورکیا جائے۔

wild bear reached residential area of chitral 6 1
wild bear reached residential area of chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34445