Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئیرچترال کے کل 62 قرنطینہ سنٹروں میں 1139افراد موجود ہیں،19افراد کے ٹیسٹ لیبارٹری بھیجوادئیے گئے

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) کرونا وائرس سے چترال کو پاک رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ لوئیرچترال کی طرف سے چترال کے مختلف ہوٹلوں، کالجز اورہوسٹلز وغیرہ کو ملاکرکل62 قرنطینہ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ جن میں کل 1267افراد کیلئے رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے۔ ہفتہ کے روز ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق لوئیر چترال میں 1139افراد قرنطینہ میں موجود ہیں جبکہ ابتک 435افراد کو قرنطینہ سنٹرز سے چودہ دن مکمل ہونے پر فارع کیا جاچکا ہے۔


چترال میں ابتک کرونا وائرس کی کوئی پازیٹیو کیس نہیں ہے۔ تاہم قرنطینہ سنٹرز قائم ہونے کے 29دن کے بعد آج تک 27 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لیبارٹری بھیجوادئیے گئے ہیں جن میں 8کیسز نیگیٹیو رپورٹ ہوئے ہیں اور19 افراد کے ٹیسٹ کی رزلٹ کا انتظار ہے۔ ان 19افراد میں سے 12افراد کے ٹیسٹ (سعاب کے نمونے) آج ہی ڈی ایچ کیوہسپتال چترال سے پشاوربھیج دیا گیا جوحیدرآباد کراچی سے چترال پہنچے تھے۔

یادرہے کہ آج چترال ٹائمزڈاٹ کام کے نمائندگان نے چترال ٹاون کے اندر موجود قرنطینہ سنٹرز کا دورہ کیا ۔ جہاں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو رکھا گیا ۔ قرنطینہ میں سہولیات کے بارے میں موجود افراد سے پوچھا گیا توان میں اکثریت نے سہولیات پر اطمینان کا اظہارکیا تاہم ملک کے مختلف حصوں سے یہاں پہنچنے کیلئے انھوں نے خطیررقم خرچ کئے تھے ، اسلام آباد سے ایک فیملی ٹوڈی گاڑی میں پچیس ہزارروپے خرچ کرکے یہاں پہنچی ہے۔ جبکہ سرگودھا سے ایک جوان ۱۹ہزارروپے کرایہ دیکر چترال پہنچنے کی رودات سنائی۔

chitral qurantina center 1
chitral qurantine rooms3

شیئر کریں: