Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رمضانُ المبارک مغفرت کامہینہ ۔۔۔۔مولاناخلیق الزمان

شیئر کریں:

ارکان اسلام میں  رمضان المبارک کو خصوصی اہمیت حاصل ہے رمضان المبارک ایک مقدس مہینہ ھے اس اہم مہینہ کے کچھ احکام ومسائل بھی ہیں مسلمانوں کو ان کاعلم ہونا چائے تاکہ وہ اس موسم بہار کی کماحقہ قدر کر سکیں روزوں کے حکمت کو سمجھ سکیں کیونکہ فرضیت صوم کا یہ مطلب نہیں کہ صرف دن کے اوقات میں ہم کھانے پینے سے رک جائیں اور بس۔بلکہ اس کے گہرائ میں جانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم صرف جسمانی ہی نہیں بلکہ روحانی اعتبار سے بھی روزےداربن سکیں ,امت مسلمہ کیلئےضروری ہےکہ وہ احتساب،تدبراورتفکر کی اہمیت کو سمجھے خصوصا اس مہینے میں جبکہ ہرطرف نیکی اور خیر کی باتیں ہوتی ہیں یہ مہینہ ہمیں بردباری اورصبرکی غیرمعمولی تعلیم دیتا ہےاس میں مومن کا ایمان زیادہ مظبوط ہوتاہے۔

اس ماہ مبارک کی بدولت بےلگام نفس کولگام دی جاسکتی ہےاورنفس کو ہر طرح کی کدورتوں اور بغض حسد سے پاک کیاجاتا ہےاس ماہ مبارک کی عبادت کا جزبہ وقتی اور موسمی نہیں بلکہ دائمی ہونا چائے تاکہ یہ مہینہ ہمارے ایمان کی مضبوطی،اعمال کی تقویت اور رجوع الی اللہ کا ذریعہ بن جائے،یقیناخوشخبری ہےان مومنون کیلئے جو گناہوں کو چھوڑیں تو دوبارہ انکارخ نہ کریں,ہمیں اپنے نفس کے دھوکے سے بچنا چائےکہ ہم نے خوب عبادت کی اور بڑے ریاضت کی،اسلئے اللہ کے رضاملکررہےگی،سچ تو یہ ہےکہ اللہ تعالی کے احسانات کے مقابلے میں ہمارے عبادت کی حیثیت ہی کیا ہے؟کہیں نفس کا دھوکہ خسارے کا موجب نہ بن جائے۔کیاہم نہیں جانتےپچھلےسال ہم میں کتنے ہی ایسی بھائ تھے۔وہ آج ہم میں موجود نہیں ہم ہی نے انہیں منوں مٹی کے نیچے دبایا ہم نہیں جانتے تھے کہ گزشتہ رمضان ان کے زندگی کا آخری رمضان ثابت ہوگا۔ہمین نہیں معلوم کہ آئندہ رمضان ہمیں ملےگا یا نہیں

۔لہذا رمضان لمبارک کا خصوصی اہتمام ہمیں کرنا چائے۔رمضالمبارک مغفرت کا مہینہ ہے ۔ائے ہم سب ملکر روزہ،ذکرواذکار،عبادات ختم القرآن ،تراویح کا اھتمام کریں۔نیزقرب و جوار میں اپنے غریب  محتاج بھائیوں کے افطار میں تعاون فرمائیں۔روزہ صرف منہ کا نہیں ہونا چاہئے بلکہ روزہ تمام جسم کا ہونا چاہئے زبان آنکھ کان ہاتھ پاؤں سب کا روزہ ہونا چائے تاکہ روزہ کے پوری اجر سے ہم مستفید ہوں۔حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے جس نے رمضان کا روزہ رکھا ایمان کے حالت میں ثواب کے نیت سے اللہ تعالی انکی پچھلے تمام گناہ معاف کر دیتاہے۔اللہ تعالی اس مقدس مہینے کا احترام ہم سب کو عنایت فرمائیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامین
34348