Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہو، احساس پروگرام کے تحت جاری رقوم کی تقسیم غیرمنصفانہ اوراقراباپروری کی نذر،نوٹس لیا جائے

شیئر کریں:

شاگرام (چترال ٹائمزرپورٹ ) تورکہو کے مختلف مکاتب فکر نے احساس پروگرام کے تحت جاری امدادی پیکج کی تقسیم کو غیر منصفانہ اوراقرابا پروری پر مبنی اسکیم قراردیا ہے ۔ شاگرام کے رہائشی صابراحمد نے یو اے ای سے ٹیلی فون پرچترال ٹائمزڈاٹ کام کو بتاتے ہوئے الزام لگایا کہ مستحقین کی فہرست بناتے وقت میرٹ کو بالائے طاق رکھ دیا گیا ہے جس کیو جہ سے اصل حقدار احساس پروگرام کے امدادی رقوم سے محروم ہیں اوراُن طبقوں کو نوازا جارہاہے جویاتو ویلج کونسل کے ذمہ داروں کی رشتہ دار و دوست ہیں یاسیاسی ورکرزہیں لہذا علاقے کے عوام ان فہرستوں کویکسرمسترد کرتی ہے۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنراپرچترال اورکمشنرملاکنڈ سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ مستحقین کی ازسرنوفہرست بنائی جائے تاکہ حکومتی امداد سے غریب عوام مستفید ہوسکے ۔ انھوں نے پرزورمطالبہ کرتے ہوئے موجودہ فہرستوں کے مطابق رقوم کی تقسیم کے عمل کوروکنے اوردوبارہ نئے سرے سےمستحق خاندانوں کو میرٹ کی بنیاد پر احساس پروگرام میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اورساتھ غیرمستحق لوگوں کے نام فہرست میں شامل کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا بھی مطالبہ کیاہے ۔ 


شیئر کریں: