Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستانی علما کونسل کی عرب اسلامی ممالک اور تاجروں سے پاکستانی ملازمین کو فارغ نہ کرنے کی اپیل

شیئر کریں:


لاہور(آئی آئی پی) پاکستان علما کونسل نے برادر اسلامی عرب ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب اسلامی ممالک کی حکومتیں اور تاجر پاکستانی اور خارجی ملازمین کے ساتھ رعایت کا معاملہ کریں اور ان کو ملازمتوں سے فارغ نہ کیا جائے، یہ بات پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے عرب اسلامی ممالک کے سربراہوں اور تاجروں سے ایک پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں اقتصادی اور معاشی مشکلات پیدا ہو چکی ہیں، پاکستان کے چالیس لاکھ کے قریب لوگ عرب اسلامی ممالک میں روزگار حاصل کر رہے ہیں، ان مشکل حالات میں بعض مقامات پر پاکستانی اور بیرونی ملازمین کی نوکریاں ختم کی جا رہی ہیں جس سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزید معاشی اقتصادی مشکلات پیدا ہوں گی لہذا پاکستان علما کونسل عرب اسلامی ممالک کے سربراہان اور تاجروں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ان مشکل حالات میں احسان کے جذبہ کے تحت اپنے ملازمین کے ساتھ خیر کا معاملہ فرمائیں اور ان کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کی بجائے ایسا طریقہ کار اختیار کریں جس سے وہ بے روزگار نہ ہوں۔ انہوں نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز، متحدہ عرب امارات کے سربراہ خلیفہ بن زید النہیان، ولی عہد سعودی عرب امیر محمد بن سلمان، ولی عہد ابو ظہبی شیخ محمد بن زید سے اپیل کی کہ وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ملازمت کرنے والے پاکستانیوں کیلئے جذبہ احسان کے تحت خصوصی پیکج کا اعلان کریں اور پاکستانیوں کو مختلف کمپنیوں اور صنعتوں سے جو نکالا گیا ہے انہیں بحال کیا جائے، انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کی ہے کہ وہ برادر اسلامی اور عرب ممالک کی قیادت اور تاجروں سے رابطہ کر کے پاکستانیوں کے معاملات کے سلسلہ میں خصوصی تعاون کا کہیں تا کہ وطن سے دور اہل وطن کو عزیز پاکستانیوں کی ملازمتوں اور مستقبل محفوظ ہو سکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
34288