Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال چیمبرآف کامرس کے وفد کاکے پی ازمک کے چیف ایگزیکیٹوسے ملاقات

شیئر کریں:

شاور (چترال ٹائمزرپورٹ)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے خیبرپختونخوا ازمک کے چیف ایگزیکٹیو اور فوکل پرسن برائے بزنس کمیونٹی سے ملاقات کرکے انھیں بزنس کمیونٹی کے درپیش مسائل آگاہ کرتے ہوئے کاروبار اور فیکٹریاں کھولنے کے لئے ایس او پیز پر بات چیت کی۔ ایف پی سی سی آئی کوارڈنیٹرسرتاج احمد خان کی قیادت میں ایگزیکٹیو ممبرایف پی سی سی آئی محمد وزیر، صدر قذاقی ایگزیکیٹو ممبر چترال چیمبر پر مشتمل وفد نے چیف ایگزیکٹیو کے پی ازمک جاوید خٹک، اسٹیٹ منیجر فیض محمدسے ملاقات کرتے ہوئے انھیں سی ای او پی کے ازمک چارج سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ سمیڈا میں آپ کی شانداد خدمات ہیں اور بزنس کمیونٹی کی مدد وتعاون پرایف پی سی سی آئی اور خیبرپختونخوا کے بزنس کمیونٹی آپ کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے،

وفد نے چیف ایگزیکٹیو سے کہاکہ آپ کی 20سالہ تجربے اور بزنس کمیونٹی کی خدمت پر وہی توقع اور مشکل کے اس گھڑی میں امید رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائر س صرف حکومت کا نہیں بلکہ ہم سب پاکستانیوں کا مسئلہ ہے اور اس کے خاتمے کے لئے بزنس کمیونٹی ہر ممکن تعاو ن کرے گی،سرتاج احمد خان کہاکہ حکومت خیرات اور امدادکے ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں ملک اورصوبہ بھر میں پسماندہ علاقوں میں سرمایہ کاری کی طرف توجہ دیںتاکہ بے روزگاری کے خاتمہ ممکن ہوسکیں اور صوبے بھر کے انڈسٹریل سٹیٹ میں رعایتی ریٹ پر پلاٹ الاٹ کرنے اورر ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے ۔

وفد نے کہاکہ چترال ، دیر ، مہمند ، رشکئی سمیت دیگر اعلانات کردہ نئے انڈسٹریل اسٹیٹ پر فوری طور پرکام شروع کرے اور مقامی بزنس کمیونٹی کو ریاعتی ریٹ پر پلاٹ الاٹ کرکے ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے تاکہ پسماندہ علاقوں سے بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہوسکتے۔وفد نے چیف ایگزیکٹیو کی چترال گرم چشمہ افغانستان اور ارندو بارڈ تجارت کی غرض سے کھولنے کے اقدامات اٹھانے کی توجہ دلائی ۔ جاویدخٹک نے کے پی ازمک کی جانب سے تاجربرادری کو ہرممکن ٹیکینکل اور فنانشل سپورٹ فراہم کرنے کے ساتھ صوبائی حکومت کے سرمایہ کاری کی پالیسی میں تاجربرادری کی ہرممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جاید خٹک نے وفد کو چترال چیمبرآف کامرس کا جلد وزیراعلیٰ سے افتتاح کرانے، چترال انڈسٹریل اسٹیٹ پر کام شروع کرنے اور بجلی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے اورچترال کے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر سرتاج احمد خان نے ان کا شکریہ ادا کیاہے۔

chitral chamber of commerce delegation met kp azmak 2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
34254