Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ وینٹی لیٹر چترال پہنچ گئے

شیئر کریں:

دروش( چترال ٹائمز رپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے زیلی تنظیم  الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے بھیجے گیے وینٹی لیٹر  چترال پہنچ گیے۔ دروش کے مقام پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر  دروش عبد الحق ، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کے نائب صدر رضیت با اللہ ، سابق ناظم قسور اللہ قریشی ، اکرام حسین ایڈوکیٹ ، سماجی کارکن عبید اللہ قریشی ، الخدمت دروش کے صدر امیر شریف ،حاجی شاہ محمود اور الخدمت کے زمہ داراں نے مشینوں کو ریسیو کیا گیا ۔مقامی میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے عمائدین نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا کہ اس نازک وقت پر چترال جیسے دور دراز اور مشکلات سے بھر پور ضلع کو یاد رکھا جبکہ ان مشینوں سے کورونا وائرس سمیت تمام بیماریوں کا علاج اب چترال ہی میں ممکن ہوسکے گا۔ 


شیئر کریں: