Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا میں کاروبار مراحلہ وار کھولنے پر غور , صنعتکار اور تاجر رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں *

شیئر کریں:

وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا کی وفود کو کوورنا سے متعلق صورت حال پر بریفننگ


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)خیبر پختونخوا میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے تدارک کے لیے ضروری اشیاء کی دکانوں کو چھوڑ کر تمام کاروباری سرگرمیاں روک دی گئیں تھیں تاہم اب عوام کی تکالیف اور مزدور و دیہاڑی دار طبقے کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے خیبرپختونخوا میں کاروبار کو کورونا پھیلاؤ کے مدنظر رکھتے ہوئے سخت ضابطہ کار کے ساتھ مراحلہ وار کھولنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبے کے بڑے صنعتکاروں اور تاجر تنظیموں کے وفود کے ساتھ حکومتی سطح پر ملاقاتیں ہوئیں ہیں۔ جمعرات کے روز وزیر خزانہ تیمور جھگڑا، وزیر قانون سلطان محمد خان، معاون خصوصی صنعت و تجارت عبدالکریم خان،صنعت و تجارت سے صوبے کے صنعتکاروں اور تاجروں کے وفود نے الگ الگ ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شکیل قادر اور سیکریٹری صنعت و تجارت بھی موجود تھے۔ صنعتکاروں و تاجروں کی جانب سے سینیٹر نعمان وزیر، ملک مہر الٰہی، احسان اللہ خان و دیگر عہدیدار اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے صوبے کی معیشت پر اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا نے اجلاس کے شرکاء کو کورونا کی مجموعی صورتحال، حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ صنعتکار اور تاجر وفود نے صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام کو اپنے تحفظات اور کورونا وائرس سے کاروباری سرگرمیوں پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ ماچس فیکٹریز کے ساتھ ساتھ 2842 ایزی پیسہ، ایک سہولت اور ایلفا شاپس کو بھی جلد کھولا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صنعتی یونٹس، کاروبار سے منسلک افراد، ریٹیل سیکٹر، مزدوروں کے لیے الگ الگ ضابطہ کار اور اصول متعارف کرائے جائیں گے جن پر صنعت کار اور تاجر برادری حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ فیکٹریوں، کارخانوں میں تھرمل اسکریننگ اور مزدوروں کو صنعتی یونٹ کے اندر ہی رہائش اختیار کرنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا تاجروں سے معیشت پر پیش رفت کے لیے تشکیل کردہ کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
34168