Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دفعہ ۱۴۴کے باوجود جلسہ منعقد کرنا افسوسناک ہے۔۔سلیم خان

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم خان نے ڈی سی چترال کیجانب سے 144دفعہ کی خلاف ورزی کرنے اور کرکٹر شاہد آفریدی کیلئے جلسہ منعقد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔۔اور مطالبہ کیا ہے کہ ڈی سی کیخلاف کارروائی کیجائے۔۔۔


سابق صوبائی وزیر نے اپنے ایک بیان میں مذید کہا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے چاہے وہ ڈی سی ہو یا ایک عام شہری سب کو ایک نظر سے دیکھنا چاہیئے نا کہ قانون کا غلط استعمال کیا جائے
انہوں نے مزید کہا کہ کورنا وائرس کیخلاف حفاظتی اقدامات کیوجہ سے چترالی شہریوں کو چترال آنے کی اجازت نہیں جس کی وجہ سے بہت سے چترالی ضلع سے باہر مختف جگہوں میں پھنسے ہوئے ہیں اورمشکلات سے دوچار ہیں۔۔سلیم خان نے مطالبہ کیا کہ ان حالات میں اگر شہریوں کی اپنے ضلع میں داخل نہ ہونے دینے سختی سےعملدرامد کیا جا رہا ہے تو پھر شاہد آفریدی کیلئے قانون کی خلاف ورزی کرکے جلسے کا انعقاد کیوں کیا حکومت کو اس کی تحقیقات کرنی چاہیئے اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کی جائے۔۔


واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ چترال نے شاہد آفریدی کیجانب سے راشن کی تقسیم کیلئے جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی تھی جبکہ ضلع میں انتظامیہ نے خود دفعہ 144 کا نفاذ کیا تھا جس کی رو سے ضلع میں کسی بھی طرح کا سیاسی یا غیر سیاسی اجتماع کے انعقاد پر پابندی ہے۔۔۔۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34156