Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

احساس پروگرام کے تحت صوبے میں 22 لاکھ خاندانوں کی نشاندھی کر دی گئ ادائیگی کل سے شروع ہوگی

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیربرائے اطلاعات وتعلقات عامہ اجمل وزیر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت صوبے میں 22 لاکھ خاندانوں کی نشاندھی کر دی گئی ہے جن کو 12000 روپے کی ادائیگی آج دوپہر 1 بجے سے شروع کرکی جا رہی ہیں۔ ریلیف پیکج کی ادائیگی کے لیے صوبے بھر میں تقریباً 35 سو پوائنٹس بنائے گئے ہے ادائیگی شفاف بنانے کے لیے انفارمیشن منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے آن لائن ہو گی خیبرپختونخوا کے ریلیف پیکج میں 6000 ہزار روپے احساس پروگرام کے بعد دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں کورونا کے کنفرم مریض 527 ہیں جبکہ 1261 مریضوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 18 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ زائرین کے لیے بنائے گئے درازندہ قرنطینہ سنٹر سے 19 مریضوں میں 18 صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے ہیں اسی طرح گومل میڈیکل کالج میں 281 میں سے 217 اور دوران پور قرنطینہ سنٹر میں تمام 152 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ وہ اطلاع سیل سول سیکرٹریٹ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اجمل وزیر نے کہا کہ پورے صوبے میں 272 قرنطینہ سنٹرز بنائے گئے ہیں جن میں 17530 مریضوں کی گنجائش موجود ہے۔ ضلع اور تحصیل سطح پر ڈاکٹروں، پیرامیڈیکس اور کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود سٹاف کو PPEs مہیا کرنا شروع کر دیا گیاہے ڈاکٹر پیرامیڈیکس اور ہیلتھ سٹاف ہمارے ہیروز ہیں جن کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی ان تمام ہیروز کو صوبائی حکومت خراجِ تحسین اور سلام پیش کرتی ہے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سمیت تمام انتظامی عملہ عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے سر گرم ہے وزیراعلی محمود خان نے خود مردان میں قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیاہے۔ پاک فوج اور حکومت کی کوآرڈینیشن اس وباء کے خاتمے کے لیے بہت اہم ہے آئندہ دنوں میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے حکومت کے بنائے گئےSoPs پر عمل کر کے ہم سب کورونا کو شکست دے سکتے ہیں یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے بلکہ ہم نے ایک قوم بن کر اس وباء پر قابو پانا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
34106