Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شاہد خان افریدی امدادی سرگرمیوں کے سلسلے میں چترال پہنچ رہے ہیں

شیئر کریں:

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورکرکٹ اسٹار شاہد خان آفریدی کرونا وائرس اورلاک ڈاون کی وجہ سے متاثرہ لوگوں کیلئے امداد لیکر چترال پہنچ رہے ہیں۔ سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں نے مجھے بہت پیار اورمحبت دئیے ہیں لہذا آج وقت آگیا ہے کہ میں ان کی مدد کروں۔ انھو ں نے سوات میں تقریبا دوسو افراد میں امدادی اشیا ء تقسیم کی۔ اورکہا کہ وہ دیر اورچترال کے عوام تک بھی امداد پہنچائیں گے۔ آج منگل کے روز وہ سوات سے چترال کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ دیرلوئیر اوراپر میں بھی مستحق افراد میں امدادی پیکیج تقسیم کریں گے اورچترال روانہ ہونگے۔اور کل چترال میں امدادی پیکج تقسیم کرین گے ۔ ہمارے زرائع کے مطابق انھیں ٹنل سے چترال آنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ جبکہ روانگی سے قبل وہ سکریننگ کے مراحل سے گزرکر سوات پہنچا ہے۔

اخری اطلاع کے مطابق شاہد خان افریدی چترال پہنچ گئے ہیں ان کے ہمراہ کمشنرملاکنڈ بھی ہیں جوکل چترال میں امدادی پیکج تقسیم کریں گے ۔

دورہ سوات کے دوران پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفرید ی ۔کورونا وائرس کی وباء سے مثاثرہ سوات کے غریب خاندانوں میں خوراک کی اشیا ئتقسیم کرنے کے لئے سوات فلاحی تنظیم کے رضا کاروں کے ساتھ ملاقات کی، اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، اے ڈی سی حامد خان، اے سی عا مر علی شاہ اور سوات فلاحی تنظیم کے رکن فضل خالق بھی موجود تھے شاہد خان آفریدی نے چندخاندانوں میں باعزت طریقے سے خوراک کی اشیاء تقسیم کیں،جبکہ سوات فلاحی تنظیم کو 250 مزید خاندانوں میں باعزت طریقے سے ان کی دہلیز پر خوراک کی اشیاء تقسیم کرے گی، شاہد خان آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ سوات کے لوگوں نے مجھے ہمیشہ پیار اور عزت دی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہوں، رمضان میں دوبارہ آکر غریب خاندانوں کی مددکروں گا، انہوں نے کورونا وائرس کی وبا ء سے بچنے کے لئے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور محکمہ صحت کی بتائی ہوئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ وباء پر قابوپایا جا سکے، کمشنرملاکنڈ ڈویژن ریا ض خان محسود اور ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے ان کا شکریہ ادا کیا، مختصر دورے کے بعد وہ چترال کے لئے روانہ ہوئے ۔۔

اس سے قبل وہ سوات میں وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی سے ان کے حجرے میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ملک کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے سخت حالات سے گزر رہا ہے، تاہم حکومت کی جانب سے دی گئی احتیاطی تدابیر میں عوامی تعاون سے اس وباء پر جلد قابو پایا جاسکتا ہے۔ صوبائی وزیر سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لئے حکومتی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پختہ عزم اور احتیاطی تدابیر اپنا کر ہم سب مل کر اس وباء پر قابو پاسکتے ہیں۔ انہوں نے سوات میں کرونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے آگاہی پھیلانے اور لوگوں میں امدادی اشیاء تقسیم کرنے پر صوبائی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے شہریوں سے کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ احتیاط سے اس مرض کے پھیلاو کو روکا جاسکتا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی فاونڈیشن وباء کے باعث متاثرہ افراد کی خدمت میں حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کام کررہی ہے اور مزدور کار طبقہ کے گھروں تک راشن پہنچایا جارہا ہے اور امدادی کاروائیوں کا یہ سلسلہ صوبہ بھر میں جاری ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر امجد علی نے مشکل کی اس گھڑی میں عوام خدمت پر شاہد خان آفریدی کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں یادگاری سونیئر بھی تحفے میں پیش کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
34036