Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مخیر حضرات کامصیبت کی اس گھڑی میں مدد کیلئے اگے انا احسن اقدام ہے۔ ڈی سی شاہ سعود

شیئر کریں:

بونی (محمد ذاکرزخمی) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نےعالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے فراہم کردہ فوڈ پیکچز مستحق افراد میں تقسیم کی۔ڈپٹی کمشنر نے ٹرسٹ کی جذبہ خدمتِ خلق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پریشانی اور مصیبت کے وقت اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے مخیر حضرات اور ادارے اگے اکر اپنے بھائیوں کی داد رسی کریں۔ اس سلسلے عالمگیر ویلفر ٹرسٹ کی پیش قدمی قابل تعریف ہے۔

یاد رہے کہ ممتاز فلاحی خدمت گار قاری فیض اللہ چترالی اور مفتی فیض الدین شیخ الحدیث دار العلوم ذکریا اسلام آباد کی خصوصی کوششوں سے عالمگیر ویلفر ٹر سٹ کی تعاون سے اپر چترال میں امدادی پیکیج تقسیم کرنے کا کام شروع ہوا ہے۔ اس میں مولانا فدالرحمٰن موڑکھو اور بیار میں امدادی پیکیج تقسیم کر رہے ہیں جبکہ فتح الرحمٰن نائب امیر جے۔یو۔ائی امدادی سامان لیکر تورکھو روانہ ہوچکے ہیں۔اس طرح ہر مصیبت اور پریشانی کے وقت یہ علما کرام حسبِ سابق مستحق افراد کے داد رسی کے لیے حتہ المقدور کوشش کرتے ہیں۔۔ اس میں محسنِ چترال قاری فیض اللہ چترالی امید کی ایک کرن ہے۔ جو ہرمشکل وقت میں متاثرین کی مدد کیلئے پہنچ جاتے ہیں۔ اس طرح مفتی فیض الدین کی خدمات بھی قابلَ تعریف ہیں۔۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33955