Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سید آباد کے مقام پر فلائنگ کوچ حادثے کاشکار، تین افراد زخمی

شیئر کریں:

چترال( نمایندہ چترال ٹائمز) ہفتے کے روزپشاور سے چترال آنے والی ایک فلائنگ کوچ گاڑی جس میں 18افراد سوار تھےچترال کے مقام سید آباد میں بڑے پھتر سے ٹکرا کر اچانک الٹ گئ جس کے نتیجے میں تمام مسافروں کو چوٹیں آئیں ۔ تاہم تین مسافر زیادہ زخمی ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقعے پر پہنچی اور زخمیوں کو ریسکیو کےایمبولینس میں فرسٹ ائیڈ دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کیا.


زیادہ زخمی ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، جن میں ہائض نظر اور ان کی بیٹی کا تعلق اپر چترال یار خون سے اور حسینہ بی بی کا تعلق تورکھو سے ہے ۔ زخمیوں میں تمام کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ جن میں اکثر کو طبی امداد کے بعد چترال میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔ اور زیادہ زخمیوں کو داخل کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کوچ بے قابو ہو کر سڑک کے قریب ایک بڑے پتھر سے جاٹکرایا ۔ اور الٹ گیا ۔ جس سے معجزانہ طور پر مسافر کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہے ۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ مسافر کسی طرح چترال پہنچے جبکہ لاک ڈاون کی وجہ سے ہرقسم کی ٹریفک پرپابندی عائد ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in Uncategorized
33933