Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کرونا وائرس سے اپنے کسٹمرز کو محفوظ بنانے کیلئے خیبر بنک چترال برانچ حکومتی ہدایات پرعمل پیرا ہے۔۔منیجر

شیئر کریں:


چترال(چترال ٹائمز روپرٹ) بینکنگ کے دوران کرونا وائرس سے اپنے کسٹمرز کو محفوظ بنانے کے لئے خیبر بنک چترال مین برانچ نے حکومتی احکامات کے مطابق انتظامات کیا ہے.پیر کے روزخیبر بنک چترال برانچ کے منیجر شیر زمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم کرونا وائرس کے حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری کردہ SOP کے مطابق بینکنگ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔حکومتی ہدایات کے مطابق ATM صارفین کو کرونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لئے سنیٹائیزر کا انتظام کیا گیا ہے اور سوشل ڈسٹنسنگ پر سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے.تاکہ ہمارے مغزز صارفیں موزی وائیرس سے محفوظ رہ کر بنک میں اپنا کام کر سکیں انہوں نے کہا کہ ہمارے معزز کسٹمرز ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کی وبا کے باعث وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے شہروں کے لاک ڈاؤن اور بندش کے دوران کسٹمرز کو بلا تعطل بینکاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ خیبربینک آف چترال اس مشکل وقت میں بینکاری صنعت سماجی طور پر ذمہ دارانہ بینکاری خدمات فراہم کرکے اپنے کسٹمرز کو ہر ممکن طریقے سے سہولتیں مہیا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بینک اے ٹی ایم کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنائیں گے اور ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے انہیں فعال رکھیں گے۔

bok ctl branch2
bok ctl branch

شیئر کریں: